ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے 15 جولائی کے واقعات پر ترکی کی حمایت کرنے والے ممالک سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے 15 جولائی کے واقعات پر ترکی کی حمایت کرنے والے ممالک سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
ایوان صدر کے مطابق ، صدر ایردوان نے گزشتہ روز بوسنیا کے صدر باقر عزت بیگوویچ ، بحرین کے امیر حمد بن عیسی بن خلیفہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے بات چیت کی۔
اس بات چیت میں صدر نے 15 جولائی کو ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش اور موجودہ حکومت کی حمایت کرنے پر سربراہوں کا شکریہ ادا کیا۔
ان رابطوں میں سربراہوں نے ان واقعات میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
یہ بھی بتایا گیا ہےکہ تیونس کی النحدہ تحریک کے لیڈر راشد الغنوشی نے بھی صدر ایردوان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔