ترکی (جیوڈیسک) موعلا مرمریس شاہراہ پر سات افراد کی جانب سے گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کیے جانے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے اپنی کاروائی کا آغاز کر دیا۔
سیکورٹی فورسز نے واراسکول کی خصوصی تیم سے تعلق رکھنے والے میجر تانر بربرسمیت سات ملزمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے
دہشت گرد تنظیم فیتو کی جانب سے 15 جولائی کو حکومت کا تختہ الٹنے کی غرض سے مرمریس میں صدر رجب طیب ایردوان کے قیام پذیر ہوٹل پر حملہ کرنے والے باغیوں میں سے مزید سات کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
موعلا مرمریس شاہراہ پر سات افراد کی جانب سے گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کیے جانے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے اپنی کاروائی کا آغاز کر دیا۔
سیکورٹی فورسز نے وار اسکول کی خصوصی تیم سے تعلق رکھنے والے میجر تانر بربر سمیت سات ملزمین کو حراست میں لے لیا گیا۔
مرمریس میں صدر کے ہوٹل پر حملہ کرنے والے 36 فوجیوں میں سے 19 کو فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
ابھی تک لاپتہ دس فوجیوں کی گرفتاری کے لیے تلاش کا کام جاری ہے۔