ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے بھاری سود پر مبنی بینکاری نظام پر ایک بار پھر کڑی تنقید کی ہے۔
انھوں نے اسلامی ترقیاتی بینک اور استنبول اسٹاک ایکسچینج سٹریٹیجک تعاون کی یادداشت گانگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران بینکاروں سے سود کی بلند شرح کو معقول سطح پر لانے کا مطالبہ کیااور کہا کہ پیداوار اور سرمایہ کاری سے اقتصادی ترقی کی جا سکتی ہے
۔ سود پر انحصار کرنے والا بینکاری نظام مشکلات کا شکار ہے۔ ہم پیسے سے پیسہ کمانے کے بجائے دن رات محنت اور معلومات کیساتھ پیسہ کمانے کی جانب مائل ہونے پر مجبور ہیں۔ صدر ایردوان نے کہا کہ وہ مرکزی بینک کی خود مختاری کے خلاف نہیں ہیں لیکن عوامی ذرائع کو بلند سود کیساتھ ضائع کرنے کی ہم ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔