ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی پر 15 جولائی کو خفیہ طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے عید کے پیغام میں کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں ترک باشندوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عید کے ترک قوم، عالم اسلام اور پوری انسانیت کےلیے باعث ِ خیر بننے کی تمان کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں دہشت گرد تنظیم فیتو کے ملک کے تنظیمی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے 15 جولائی کو ناکام بغاوت کی کوشش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم نے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ ان کے عزم اور فیصلے کا احترام نہ کرنے والوں، بغاوت پر اکسانے والوں اور ملک میں تشدد کی لہر پیدا کرنے والوں کے خلاف کبھی بھی سر نہیں جھکائیں گے۔
اس قسم کی کاروائیوں میں مصروف عوامل کو یہ بات اچھی طرح نوٹ کر لینی چاہیے کہ ان کے سامنے پانچ لاکھ 70 ہزارا نفری پر مشتمل فوج ، دو لاکھ 60 ہزار نفری پر مشتمل پولیس اور 79 ملین افراد کھرے ہوں گے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ سن 2023 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے وہ پورے عظم کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کو سن 2053 اور 2071 کے ویژن پر عمل درآمد کروانے والے ترکی کو اپنے پیچھے چھوڑنا ہے۔
ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے ترک مسلح افواج کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے عید کے پیغام میں کہا ہے کہ ” آخری دہشت گرد کے خاتمے تک فوجی آپریشن کو پورے عظم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔” انہوں نے کہا کہ ملک میں امن اور پر سکون طریقے سے زندگی گزارنے کے لیے ترک مسلح افواج سمندر، زمین اور فضا سمیت اپنی تمام سرحدوں کے اندر اور سرحدوں سے ملحقہ علاقوں میں اپنی کاروائی جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ترک مسلح افواج کی قیادت میں شروع کردہ ” فرات ڈھال” نامی فوجی آپریشن کو معصوم انسانوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچائے بغیر دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے تک جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترک فوج جس کا موٹو ہے ” جنگ میں مارا گیا تو شہید اور زخمی ہوا تو غازی” ہے قوم کی امنگوں کا خیال رکھتے ہوئے اپنے اور عائد ہونے والے فرائض ادا کرتی رہے گی۔
انہوں نے ترک مسلح افواج کے تمام افراد کو اور خاص طور پر شہیدا کے ورثا اور غازیوں کے لواحقین کو عید کی مبارکباد ہیش کرتے ہوئے ملک میں امن و سلامتی کے قیام کی تمنا کی۔
وزیراعظم بن علی یلدرم نے نے اپنے عید کے پیغام میں کہا ہے کہ” ملک سے غداری کرنے والے عناصر کحی بھی قوم کے اتحاد کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ہیں۔
ہمارے اتحاد کو نقصان پہنچانے کے خواہاں افراد کے تمام کھیل بے ہو دوہ اور بے معنی ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل صفائی تک فوجی کاروائی کو جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غادر ترک قوم کے سر کہو نہیں جھکا سکتا ہے۔