روس (اصل میڈیا ڈیسک) روسی صدارتی محل (کریملن) کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر ولادیمیر پوتن اور صدر رجب طیب ایردوان شام ، افغانستان اور لیبیا کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دارالحکومت ماسکو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ پوتن اور ایردوان کے درمیان ملاقات کے لیے تیاریاں جاری ہیں جو کہ 29 ستمبر کو روس کے شہر سوچی میں منعقد ہوگی۔
پیسکوف نے کہا کہ پوتن اور ایردوان بلشمافہ ملاقات کریں گے۔شام اور یقینا افغانستان ایجنڈے میں سر فہرست ہوں گے۔ لیبیا اور دیگر بین الاقوامی مسائل پر روایتی خیالات کا تبادلہ ہوگا۔
یہ بتاتے ہوئے کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ، پیسکوف نے کہا ،”دوطرفہ تعلقات کے لحاظ سے بہت سے مشترکہ نکات ہیں معیشت ، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنا وغیرہ۔