ترکی (جیوڈیسک) صدرِ ترکی نے روسی صدر ولادیمر پوتن سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا ہے۔ متعلقہ ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق دو طرفہ تعلقات کا بھی ذکر آنے والی اس ملاقات میں عفرین آپریشن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
جنابِ صدر نے واضح کیا ہے کہ شاخِ زیتون آپریشن کے ذریعے علاقے کو تمام تر دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کا ہدف بنایا گیا ہے۔
ترکی کی قومی سلامتی کو ضمانت میں لینے کا مقصد ہونے والی اس کاروائی کے شام کے سیاسی اتحاد اور زمینی سالمیت کے اعتبار سے بھی معاون ہونے کی خصوصیت کے حامل ہونے کا ذکر کرنے والے ایردوان نے مسئلہ شام پر روس کے ساتھ رابطے کی شکل میں کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
علاوہ ازیں دونوں سربراہان نے سوچی شہر میں منعقد ہونے والی شام قومی ڈائیلاگ کانفرس کی کامیابی اور سیاسی حل کی راہ ہموار کرنے کے زیر مقصد مشترکہ جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کی تائید کی۔