ترک صدر اردوان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

Rajab Tayyab Erdogan

Rajab Tayyab Erdogan

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔

ترکی نے ہر معاملے میں خاص طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

ترک صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا تذکرہ کیا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ افراد مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں، محفوظ مستقبل کیلئے مسئلہ کشمیر کا جنگ کے بجائے مذاکرات سے حل لازمی ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان نے نیویارک میں ملاقات کی تھی جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔