لاہور (پ ر) نوجوان کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم ”پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ” (پی ایف یو سی) کے مرکزی صدر فرخ شہباز وڑائچ کی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی سے وڑائچ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کے موجودہ سیاسی حالات’ امن وامان کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
نواب صاحب نے صدر پی ایف یوسی فرخ شہباز روڑائچ کو عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کی اور پی ایف یوسی کے وفد کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی۔نواب صاحب نے توقع ظاہر کی کہ پی ایف یو سی کے قلم کاربلوچستان کے مسائل کو اپنی تحریروںمیں اُجاگر کریں گے اور ان کے حل کے لیے تجاویز بھی دیں گے جن کی روشنی میں بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں مددملے گی۔