کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) صدر بار کروڑ نے گزشتہ روز دو وکلاء کے درمیان ہونے والے لڑائی جھگڑے پر صلح کرا دی، وکلاء کا معاشرے میں بڑا مقام ہے برداشت پیدا کی جائے اگر آئیندہ کسی وکیل نے اس قسم کی حرکت کی تو پنجاب بار کونسل کو لائسنس کی منسوخی کے لئے لکھ دیں گے ان خیالا ت کا اظہار صدر بار سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ نے گزشتہ روز اجلاس میں کیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سول جج کے عدالت میں دو وکلاء شہاب خان سیہڑ اور شاہجہان مصطفی خان کے درمیان استغاثہ پر بحث کے دوران لڑائی جھگڑا اور گالم گلوچ ہوئی جو کہ بعد ازاں اُن کے چیمبر تک بھی ہوتی رہی جس پر صدر بار نے دونوں وکلاء کے درمیان صلح کرانے کے لئے کوششیں شروع کر دی۔
گزشتہ روز بار کونسل کروڑ میں صدر بار سردار ذوالفقار علی خان،نائب صدر ملک شاہنواز کھوکھر،جنرل سیکٹری منیر ناوڑہ ،وکلاء سردار اقبال احمد خان شہانی ،محمد طارق شاہ،چوہدری عبدالرؤف گجر ،چوہدری زاہد عزیز گجر،چوہدری ضیاء الحسن گجر،ملک ریاض سیال ،صفدر خان جتوئی ملک عطاء اللہ سامٹیہ،ملک محمد اکرم ،سمیت دیگر وکلاء اکھٹے ہوئے جنہوں نے دونوں وکلاء کے درمیان صلح کراتے ہوئے گلے لگا دیا اس دوران چند وکلاء صحافیوں کی جانب سے لڑائی کی خبریں شائع کرنے پر تنقد کرتے رہے اور سچ برداشت نہ کرسکے تاہم سر دار ذوالفقار خان نے کہا کہ ضابطہ اخلاق طے کیا جائے گا اگر کسی وکیل نے اس قسم کی حرکت کی تو پنجاب بار کونسل کو پنجاب بار کونسل کو اُس کے لائسنس کی منسوخی کے لئے لکھ دیا جائے گا۔واضع رہے کہ وکلاء نے چند صحافیوں کو خبر نہ شائع کرنے پر راضی کرلیا تھا جس کے باعث کچھ اخبارات نے خبر شائع نہ کی۔۔