ریاض (جیوڈیسک) پاکستانی صدر ممنون حسین کی سعودی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبد العزیز سے ملاقات،شاہ عبداللہ نے صدر کو حج اور صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ پاکستانی صدر ممنون حسین کی سعودی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن دعبد العزیز سے ملاقات ہوئی۔ شاہ عبدللہ نے صدر کو حج اور صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہر سطح پر بہترین تعلقات ہیں۔ صدرممنون حسین نے حج کے موقع پر بہترین انتظامات پر سعودی شاہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کسی بھی سیاسی جماعت سے بالا تر ہیں۔ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ بھی موجود تھے۔