اسلام آباد (جیوڈیسک) برطانوی وزیر داخلہ تھریسامے نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کا عزم ظاہر کیا۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق ایوان صدر میں برطانوی وزیر داخلہ تھریسا مے کی صدر مملکت سے ملاقات کے دوران پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات کی گئی۔
برطانوی وزیرداخلہ نے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید سے بھی ملاقات کی جس میں ذرائع اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرویز رشید نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دے گا جبکہ ذرائع سمیت مختلف دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جائے گا۔