کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) سابق صدر حاجی مختیار نے تاجروں کے مفاد میں کچھ بھی نہیں کیا بلکہ تاجران کے فورم کو متنازعہ بنا کر رکھ دیا۔ آئیندہ الیکشن میں حاجی مختیار کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان خیالات کا اظہار سابق صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عالمگیر بودلہ ، چوہدری ذوالفقار علی ، یٰسین خان پٹھان ، شاہین گروپ کے ریہنمائوں حاجی محمد فاروق زرگر ، شیخ حامد حسین ، سیٹھ منظور عرف جورہ ، محمد اکرم سندھی ، رانا محمد آصف ، انتظار حسین شاہ قریشی ، شیخ احسان اللہ ، شیخ محمد عابد ، مہر اللہ ڈیوایا ، محمد عاطف شاہجہان قریشی ، تنویر جعفری ، روشن ضمیر اتلیرہ ، ملک عبدالحمید ، ملک اختر بھلر ، رانا محمد جمیل ، ملک محمد نصراللہ ، ملک عبدالحمید گھلو ، ملک امان اللہ جکھڑ ، خالد محمود ، میاں عبدالرحمن ، حاجی خورشید انصاری ، حاجی اسحاق انصاری ، محمد رفیق بھٹی ، محمد طاہر خلیل ، محمد احمد ، تصور حسین قریشی ، الطاف حسین خان ، محمد عمران، حاجی پائیندہ خان ، چوہدری محمد شاہد گجر ، الحاج بائو محمد رفیق ، ملک محمد قیصر ، مرزا سلطان بیگ ، محمد حفیظ انصاری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں تاجروں کی فلاح و بہبود اور ریلیف کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ دکانداروں پر بے تحاشہ جرمانے ہوتے رہے اور دکانیں سیل ہوتی رہیں۔ اکثر دکانداروں کو حوالات بھی دیکھنی پڑی۔ سابق دور میں چوکیدارا نظام کو بہتر کیا گیا اور نہ ہی شہر میں کمیونی کیشن کا نظام چلاو ہوا۔ اس طرح کسی بھی غریب دکاندار کی مدد اور اس کے علاج کیلئے بھی کچھ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر حاجی مختیار حسین نے تاجر برادری کی عزت اور توقیر کی بجائے انہیں نقصان پہنچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کروڑ لعل عیسن کے تاجر سابق انجمن تاجران کے گروپ کو بری طرح شکست دیں گے۔