صدر کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ، تحریک انصاف کا شرکت نہیں کریگی

Dr Shireen Mazari

Dr Shireen Mazari

تحریک انصاف نے وزیر اعظم کی جانب سے صدر آصف زرداری کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع سے گفتگو میں تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کا کوئی رہ نما صدر زرداری کے اعزاز میں وزیر اعظم کے ظہرانے میں شریک نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ پارٹی کا متفقہ ہے۔