اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016 پر دستخط کر دیئے ہیں۔ صدر کی توثیق کے بعد بل ایکٹ بن گیا ہے اور فوری نافذ العمل ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016 پر دستخط کر دیے ہیں۔ بل سے فائدہ صرف تاجر برادری اٹھا سکے گی۔
بل کے تحت 5 کروڑ روپے تک ٹرن اوور پر 2016 میں 0.2 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا،5 کروڑ سے 25 کروڑ تک ٹرن اوور پر 2016 میں 1 لاکھ روپے کے علاوہ اضافی رقم پر 0.15 فیصد ٹیکس دینا ہو گا۔
25 کروڑ سے زائد ٹرن اوور پر 4 لاکھ روپے کے علاوہ اضافی رقم پر 0.1 فیصد ٹیکس دینا ہو گا،2017 اور 2018 میں گزشتہ سال سے 25 فیصد زائد ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔