لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے ملک بھر میں ملت تشیع پاکستان کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اعلا ن کیا کہ آئی ایس او کے کارکنان ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپوں میں شریک ہوں گے۔
مرکزی صدر علی مہدی نے ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شیعہ دانشوروں کاتکفیریوں کے ہاتھوں قتل درحقیقت عالمی استعمار کی سازش ہے ۔ ہم دشمن کی اس سازش کوسمجھتے ہیں، ہم اس دھرتی پرجاری فرقہ وارانہ جنگ کاحصہ نہیں بنیں گے اسی لئے ہم اداروں کو باور کراتے ہیں کہ ان چہروں کو بے نقاب کیا جائے جو اس آگ کوبھڑکانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے پارہ چنار میں فائرنگ کے واقعہ کو ریاستی اداروںمیں چھپے تکفیریوں کی ملکی مفاد کے خلاف سازش قرار دیا مرکزی صدر کا مزید کہنا تھاکہ ہم آرمی چیف سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ پارہ چنار میں ملوث عناصر کے خلاف جلد از جلد کارروائی عمل میں لائیں تاکہ شہدا کے ورثا اوراورزخمیوں کے ورثا کے دلوں پرلگنے والے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔