لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق آج پریس کلب لاہور میں تنظیم کے مرکزی صدر علی مہدی ، علماء مدارس امامیہ اور مدارس جعفریہ کے رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے ۔پریس کانفرنس میں یوم القدس کی اہمیت و اس سلسلہ میں منعقد ہونے والی ریلیوں کی تفصیل سے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے یوم القدس کے موقع پرہر سال ماہ مبارک رمضان کی آخری جمعہ المبارک کو بافرمان امام خمینی یوم القدس منایا جاتا ہے، لہذا ہر سال کی طرح رواں سال بھی پاکستان میں آئی ایس او بھر پور انداز میں یوم القد س منا کر قدس کی آزادی کے تحریک کو جلا بخشیں گے، رواںل یوم القد س 25المبارک بتاریخ یکم جولائی بروز جمعہ منایا جارہا ہے اس سلسلے میں آئی ایس او پاکستان کے تحت ملک بھر میں ریلیاں، احتجاجی مظاہرے اور کانفرنسز کی تیاری مکمل کی جاچکی ہے۔