اسلام آباد کی خبریں عتیق الرحمن سے 12/5/2016

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (عتیق الرحمن سے) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی جو کہ عالم اسلام کی تیسری بڑی اسلامی یونیورسٹی ہے میں غیرقانونی تقرریوں اور ترقیوں کا بازار گرم ہے۔ جس کے نتیجہ میں صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے یونیورسٹی کی اساسی فیکلٹی اصول الدین کی نمایاں حیثیت کو مجروح کرنے کی خاطر اور اپنی غیرقانونی سرگرمیوں پرپردہ ڈالنے کے لئے ایک جونئیر اسسٹنٹ پروفیسر کو سئنیر فل پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی موجودگی کے باوجود غیرقانونی و غیر آئینی طریقہ پر ڈاکٹر ہارون رشید کو ڈپٹی ڈین مقرر کیا۔ جس کے فوراً بعد اصول الدین فیکلٹی میں خاص مسلک سے وابستہ افراد جو کہ فرقہ پرست ہونے کے ساتھ ساتھ پرتشدد سوچ رکھنے والے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ،ان کا تقرر غیر قانونی طریقہ پر بغیر سلیکشن بورڈ کی منظوری،اور بغیر انٹرویو اور امتحان کے سعودیہ عرب کی ایڈ پر مختلف شعبہ جات میں کیا گیا۔جس کے نتیجہ میں اصول الدین فیکلٹی کا امتیازی امیج ان افراد کی تقرریوں کے بعد مجروح ہوا۔جن افراد کا تقرر کلیہ اصول الدین میں سعودیہ فنڈ کی بنیادپر ہوااور جن کی جگہ بھی نہیں بنتی تھی ،یہی وجہ ہے کہ سیرت و اسلامی تاریخ کے متخصص اسباق کی تدریس شعبہ حدیث و دعوت اورعقیدہ و فلسفہ کے ٹیچرز انجام دے رہے ہیں۔ ان کے نام حسب ذیل ہیں۔شعبہ عقیدہ و فلسفہ ڈاکٹر عارف،ڈاکٹر ہدایت الرحمن اور ڈاکٹر اشرف عبدالرافع ،شعبہ حدیث میں ڈاکٹر اسماعیل امین،حافظ سجاد الٰہی،ڈاکٹر مسعود،ڈاکٹر بشیر الرحمن اور لطف الرحمن،جبکہ سیرت و اسلامی تاریخ میں سندھ یونیورسٹی سے عربی میں ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر طاہر یوسف کو اسسٹنٹ پروفییسر تعینات کیا گیا۔یاد رہے کہ دوسال قبل بھی اخبارات میں یہ خبر شائع کی گئی تھی کہ اسلامی یونیورسٹی میں مخصوص مسلک سے وابستہ افراد کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے جس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جس کے نتیجہ میں اصول الدین فیکلٹی میں مختلف ڈیپارٹمنٹس میں غیر قانونی طور پر جونئیر کو سینئیر اساتذہ پر چئیرمین مقرر کیا گیا۔جن میں چئیرمین تقابل ادیان ڈاکٹر اکرم اور شدت پسندو فرقہ پرست ڈاکٹر فتح الرحمن کو شعبہ حدیث کا چئیرمین مقررکیا گیا شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) اسلامی یونیورسٹی کو سلفی سٹیٹ بنا دیا گیا ہے۔ صدر جامعہ جو کہ سال کا زیادہ تروقت بیرون ملک کے دوروں اور عیاشیوں میں بسر کرتے ہیں کی غیر موجودگی میں یونیورسٹی کے تمام امور انتہاپسند سعودی ایڈوائزر عبداللہ فیفی،ڈاکٹر عزیز الرحمن اور ڈاکٹر عابد مسعود چلاتے ہیں۔صدر جامعہ یونیورسٹی میں موجود مسائل سے ناواقف رہتے ہیں اور یونیورسٹی کے تمام امور سلفی مسلک سے تعلق رکھنے والے فرقہ پرست عناصر ہی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ من سند طلبہ تنظیموں اور افراد میں بھاری بھر رقوم تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ،عمرہ پیکجز،لیپ ٹاپ کی تقسیم سمیت دیگر ناجائز لالچ و امداد کا استعما ل کرتے رہتے ہیں ۔جبکہ دنیا کی تیسری بڑی اسلامی یونیورسٹی ہونے کے باوجود مرکزی جامعہ مسجد سے محروم ہے اور اس کے ساتھ طلبہ کو رہائش و کلاس رومز کی سہولیات تک میسر نہیں ۔جس کے سبب دور درازز علاقوں سے آنے والے طلبہ شدید مشکات سے دوچاررہتے ہیں۔جبکہ اس کے ساتھ اسلامی یونیورسٹی میں صدر جامعہ نے اپنے دفتر کو عالی شان محل کی صورت میں تبدیل کرنے کے ساتھ اسلامی یونیورسٹی کے گیسٹ ہائوس میں کروڑوں کی لاگت سے شاہی خیمہ تیار کروایاجہاں پر ماہانہ لاکھوں روپے منتظمین جامعہ کی عیاشیوں پر خرچ کیے جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (سٹی رپوٹر) اسلامی یونیورسٹی میں جاری فرقہ پسندی سے متعلق خبر دینے پر مجھ پر جمعیت طلباء اسلام کے شدت پسندوں اور ماہانہ سعودی امداد حاصل کرنے والے طلبہ کے ذریعہ قاتلانہ حملہ کروایا گیا۔اس کے بعد حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے (جن کی سرپرستی یونیورسٹی کے معزز اساتذہ خود کررہے ہیں)میرے خلاف انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور ظالمانہ طورپرمجھے شوکاز نوٹس جاری کیا گیاہے اس کے ساتھ میرے ایم فل کے مقالہ کے سپروائزر کو جبراً مجبور کردیا گیا کہ وہ میری سپروائزری کو دوسرے اساتذہ کی طرف منتقل کریں تاکہ مجھے اور میری تعلیم کے راستے کو ہمیشہ کے لئے بند کردیا جائے۔میں صدرپاکستان،چئیرمین ایچ ای سی سے مطالبہ کرتاہوں کہ مجھ پرحملہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے،اورمیرے علمی و تعلیمی سلسلہ کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ اسلامی یونیورسٹی میں جاری فرقہ وارانہ تقسیم کی روک تھام کے لئے جلد از جلد سخت قدم اٹھایا جائے اور تمام ناجائز تقرریوں اور ترقیوں کو کالعدم کیا جائے۔

رابطہ نمبربرائے مئوقف
حافظ عابد مسعود
0333-7517337
ڈاکٹر ہارون رشید
0300-9867677