اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت نے جسٹس ناصرالملک کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کر دیا۔ وزیراعظم کی سفارش پر صدر ممنون حسین نے سینئر ترین جج کی تقرری کی منظوری دی۔
موجودہ چیف جسٹس تصدق حسین حیلانی 5 جولائی کو ریٹائر ہو جائینگے۔ نئے چیف جسٹس ناصر الملک 6 جولائی کو دن 11 بجے حلف اٹھائیں گے۔
صدرممنون حسین ایوان صدرمیں جسٹس ناصرالملک سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔علاوہ ازیں جسٹس تصدق حسین جیلانی کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 4 جولائی کو ہو گا جس کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ناصرالملک نئے چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہونگے، صدر ممنون حسین نئے چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیں گے اور جسٹس جواد ایس خواجہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج بن جائیں گے۔
یاد رہے کہ موجودہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی 65سال کی عمر ہونے پر 5جولائی کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ امکان ہے کہ نئے چیف جسٹس 6 جولائی کو عہدہ کا حلف اٹھا لیں گے۔
چیف جسٹس کا عہدہ آئینی عہدہ ہوتا ہے جو کہ خالی نہیں چھوڑا جا سکتا چیف جسٹس تصدق حسین 5 جولائی کی رات 12 بجے تک چیف جسٹس ہیں اس کے بعد سے آئینی وقانونی طور پر جسٹس ناصر الملک چیف جسٹس ہوں گے، بے شک ان کا نوٹیفکیشن جاری نہ بھی ہو وہ آئینی جج ہیں وہ چیف جسٹس تصور 6 جولائی سے ہوں۔