صدرِ مملکت ممنون حسین اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات

Mamnoon Hussain, Shahbaz Sharif

Mamnoon Hussain, Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) صدرِ مملکت ممنون حسین اور وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے، گورنر پنجا ب چودھری محمد سروراور صوبائی وزیرِ بلدیات و قانون رانا ثناء اللہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صدرِ مملکت کو صوبے کے ترقیاتی منصوبوں اور حالیہ دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دی، انہوں نے کہاکہ حکومت توانائی بحران کے حل کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات کر رہی ہے نندی پور پاور پراجیکٹ مئی سے بجلی کی مرحلہ وار پیداوار کا آغاز کر دے گا۔

سولر پراجیکٹ سے بھی رواں برس بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی،جبکہ چینی کمپنیوں کے ساتھ ساہیوال کول پاور پراجیکٹس کیلئے معاہدے کوبھی حتمی شکل دی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ چین کے تعاون سے جدید انفرااسٹرکچر کی فراہمی کے منصوبے شروع کئے جائیں گے، صدرِ مملکت نیو زیراعلیٰ پنجاب کی دن رات عوام کی خدمت کر نے کی تعریف کی۔