اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملک ممنون حسین سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے الوداعی ملاقات کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ممنون حسین نے جنرل خالد شمیم وائیں کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی خدمات کی تعریف کی اور مستقبل میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔