اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 جون کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدر ممنون حسین نے 9 ستمبر 2013 کو صدراتی منصب سنبھالنے کے بعد 2014 میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب کیا تھا۔
یہ ان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوسرا خطاب ہو گا۔ صدر ممنون حسین وزیراعظم نواز شریف کی سفارش پر قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی 5 جون کو طلب کیا ہے۔
اجلاس سہہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔ ادھر قومی اسمبلی کا معمول کا اجلاس بھی 18 مئی کو سہہ پہر 3 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔