اسلام آباد (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ مورے مکلی نے اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ یکساں سوچ اور خیالات میں ہم آہنگی کی بنیاد پر قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔
امید ہے کہ یہ دورہ موجودہ دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارتی اور اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گا۔
صدر نے مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون کے ذریعے دوطرفہ تجارتی حجم کے اضافے کے لئے بھرپور اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔