پیرس (میاں عرفان صدیق) صدر مملکت ممنون حسین ن فرانس میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک طویل عرصہ سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے اس لئے وہ دنیا میں کہیں بھی ہونے والی دہشت گردی سے متاثر ہونے والے لوگوں کے دکھ درد کو سمجھ سکتا ہے۔