راولپنڈی (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں راولپنڈی میں عسکری ادارہ امراض قلب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ صدر نے اے ایف آئی سی سے طبی معائنہ کرایا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی تمام رپورٹس تسلی بخش ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ممنون کے دل کے معائنے کے علاوہ آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ہسپتال میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر ممنون حسین کی میڈیکل رپورٹس بالکل ٹھیک ہیں، ان کا معمول کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے۔