بیجنگ (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، وہ آج چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
صدر ممنون حسین کے بیجنگ ائیر پورٹ پہنچنے پر چین کے نائب وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔ صدر کو پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے سلامی پیش کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی، وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بھی وفد میں شامل ہیں۔ صدر ممنون حسین چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ اور دیگر اہم رہنماوں سے بھی ملیں گے۔