اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں آج ہونے والے عام انتخابات میں قومی قائدین اپنے اپنے آبائی حلقوں میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔
صدر ممنون حسین کراچی میں اپناووٹ ڈالیں گے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے53 اسلام آبادمیں اپناووٹ ڈالیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے آبائی حلقہ این اے 132 لاہور جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری این اے 200 لاڑکانہ میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق صدر آصف علی زرداری نوابشاہ میں ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔
سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی این اے 57مری،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف این اے58 گوجر خان، متحدہ مجلس عمل کے سربراہ فضل الرحمن این اے 38ڈیرہ اسماعیل خان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق این اے7 لوئر دِیر، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی چارسدہ ولی باغ میں ووٹ ڈالیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدراولپنڈی کے حلقہ این اے 62 میں جبکہ آزاد امیدوار چوہدری نثارعلی خان این اے63 واہ کینٹ میں ووٹ ڈالیں گے۔