صدر بازار میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب تعطل کا شکار

CCTV Cameras

CCTV Cameras

راولپنڈی (جیوڈیسک) پولیس کی جانب سے صدر، بینک، حیدر، کشمیر، ہسپتال روڈ ز اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن تاجر برادری نے اس منصوبہ میں دلچسپی نہیں لی اور اس طرح یہ منصوبہ التواء کا شکار ہو گیا۔

اے ایس پی کینٹ افتخار کیانی نے بتایا کہ کیمرے لگانے کا منصوبہ شہریوں اور تاجروں کے مفاد میں تھا لیکن بعض وجوہات کی بنا پر ابھی اس پر کام شروع نہیں کیا جا سکا۔