مصر (جیوڈیسک) مصر میں برطرف صدر محمد مرسی کے حامیوں نے مرسی کی بحالی کے بغیر مذاکرات سے انکار کر دیا۔ مصر میں برطرف صدر مرسی کے حامیوں کا دھرنا جاری ہے۔ اس تنازعے کے حل کے لیے امریکی صدر بارک اوبامہ نے لنڈسے گراہم اور جان میکن کو مصر روانہ کیا۔
دونوں نمائندوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے تاہم مرسی کے حامیوں نے مرسی کی بحالی کے بغیر مذاکرات کرنے سے انکار کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔ مصر میں حالیہ شورش میں اب تک تین سو سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔