اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر چوہدری سرور کی پنجاب کے گورنر کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دیدی۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے صدر زرداری کو چوہدری سرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کے لئے سمری بھجوائی تھی جو صدر زرداری نے منظور کر لی۔
چوہدری سرور برطانیہ میں لیبر پارٹی میں شامل تھے اور پارلیمنٹ کے سابق رکن بھی رہ چکے ہیں۔ چوہدری سرور صوبہ پنجاب میں گورنر کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے برطانیہ کی شہریت ترک کر کے وطن واپس لوٹے ہیں۔