اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایازصادق نے کہا ہے پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی پارلیمنٹ کا نہیں حکومت کا معاملہ ہے۔ ذرائع سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کیس عدالت حکومت اور مشرف کا معاملہ ہے۔
وزیراعظم نے اس حوالے سے صورتحال واضح کر دی ہے۔ اب جو کچھ بھی ہو گا پارلیمنٹ سے باہر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یا اپوزیشن آرٹیکل چھ کے حوالے سے پارلیمنٹ میں قرارداد لا سکتے ہیں۔ دوسری جانب وزیر داخلہ چودھری نثار نے سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں پارلیمنٹ لاجز میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔