لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے اقدام کا الزام پوری فوج کو نہیں دے سکتے۔پاکستانی عوام کو ڈرون حملوں پر گہری تشویش ہے۔
امریکہ کے ساتھ ڈرون حملوں پر بات چیت کریں گے،ہمارے دور میں پاکستان کے امریکہ سے تعلقات بہترین تھے۔افغانستان اور بھارت سے تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے۔بھارت کے ساتھ مئسلہ کشمیر پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں گے۔