پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کے مدعی برطانیہ چلے گئے

Musharraf

Musharraf

سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس کے مدعی اسلم گھمن اچانک برطانیہ چلے گئے، کہتے ہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، مقدمے سے دستبرداری کا فیصلہ بھی خوف کے باعث کیا۔ برطانیہ روانگی سے قبل اسلم گھمن نے اسلام آباد میں علاقہ مجسٹریٹ کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی پیروی سے دستبرداری کے لئے اہلخانہ سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور دبئی چھوڑنے کا مشور بھی دیا گیا۔ اسلم گھمن ایڈووکیٹ نے گیارہ اگست دو ہزار نو کو تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ مقدمے میں سابق صدر کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔