پرویز مشرف کو دفاع کا موقع دیا جائے، قائد متحدہ قومی موومنٹ

Altaf Hussain

Altaf Hussain

حیدر آباد(جیوڈیسک)الطاف حسین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے ساتھ ناروا سلوک جائز ہے تو اصغرخان کیس میں ملوث افراد کوبھی جیلوں میں ڈالاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پان اور گٹکا کھانے والوں کو آئندہ انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا جائیگا۔حیدر آباد میں متحدہ کے کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب میں ایم کیو ایم کیقائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے خود کو عدالت میں پیش کیا۔

آئین اور قانون کے تحت انہیں دفاع کا موقع دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کا سلوک سابق صدر کے ساتھ کیا جارہا ہے تو پھر اصغرخان کیس میں ملوث افراد کو بھی جیلوں میں ڈالا جائے۔ اپنے خطاب میں الطاف حسین نے حیدرآباد والوں کو ایم کیو ایم کے وزیراعلی کی ایڈوانس مبارک باد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے تمام امیدوار پان، گٹکا کھانا بند کر دیں، آئندہ الیکشن میں پان اور گٹکا کھانے والوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر ہر جماعت میں جھگڑے ہو رہے ہیں لیکن ایم کیوایم میں ایسا کوئی جھگڑا نہیں ہے۔