پاکستان(جیوڈیسک)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نے جو حالات پیدا کئے اب انکا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ لکی مروت ، شہباز خیل میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات مقررہ وقت پر نہ ہوئے تو مسائل پیدا ہونگے ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے جو حالات پیدا کئے اب انکا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
فاٹا میں امن وامان پر انھوں نے کہا کہ فاٹا میں امن و امان کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سابقہ حکومت نے بد امنی اور کرپشن کے خلاف کچھ نہیں کیا۔ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں مگر نا اہل حکمران پینسٹھ برس میں ملک کو خوشحال نہ کر سکے۔