سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج ہو گی۔ درخواستوں کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بنچ کرے گا۔ فریقین کے وکیل دلائل مکمل کر چکے ہیں۔
پرویز مشرف کے وکلا کا کہنا ہے کہ نئی حکومت سے پوچھا جائے کہ کیا وہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے میں سنجیدہ ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل منیر ملک کو آج حکومت کا موقف پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اٹارنی جنرل آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی سے متعلق حکومت کا موقف پیش کریں گے۔