پاکستان پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان لیگ ق کے جاری کردہ ایک بیان میں چوہدری شجاعت ک اکہنا تھا کہ صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ میں جلد بازی سے نیا پینڈوراباکس کھل جائے گا۔
تمام متعلقہ لوگ پرویزمشرف کیخلاف غداری کے مقدمے میں ایسے اقدامات سے باز رہیں جن سے بعدمیں نتائج پرقابو نہ پایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک حساس نوعیت کامعاملہ ہے۔
جس کے بڑے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ کسی فرد یا ادارے کی تذلیل ایک خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔ ماضی کے ہاتھوں یرغمال بننے کی بجائے عوام کے وسیع تر مفاد کے بارے میں سوچنا چاہے۔