واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر اوباما نے ایشٹن کارٹر کو نیا امریکی وزیر دفاع نامزد کردیا ہے، انہیں چک ہیگل کے مستعفی ہونے کے بعد اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے، اس فیصلے کی حتمی منظوری کانگریس دے گی۔ تاہم اس بات کا کوئی خدشہ نہیں کہ کانگریس میں ان کے نام کی مخالفت ہو، کانگریس پر اس وقت ری پبلکنز کا کنٹرول ہے تاہم متعدد ری پبلکنز پہلے ہی ان کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔
ایشٹن کارٹر اس سے قبل پنٹاگون میں ہی سینئر عہدے پر کام کرچکے ہیں اور انہیں پس پردہ رہ کر کام کرنے کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ ایشٹن کارٹر گیارہ وزرائے خارجہ کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور اس طرح وہ ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وائٹ ہائوس میں میڈیا بریفنگ میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ایشٹن کارٹر محکمہ دفاع اور کے امور سے بخوبی آگاہ ہیں۔