صدر اوباما نے بوسٹن دھماکوں کی تحقیقات کا حکم دیدیا

President Obama

President Obama

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی صدر بارک اوباما نے بوسٹن دھماکوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔وائٹ ہاوس کے مطابق صدر بارک اوباما کو ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے دھماکوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

صدر اوباما نے بوسٹن کے میئر اور میسا چوسٹس کے گورنر سے ٹیلی فون پر بھی گفتگو کی۔ صدر اوباما نے دھماکوں کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دھماکوں کی تحقیقات کے لیے تعاون کیا جائے۔