واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے نئی قانون سازی کا اعلان کردیا ہے۔صدر اوباما نے ریاست ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں قائم نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہیں سائبر سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ سونی کمپنی اور امریکی سینٹرل کمانڈر کے ٹوئٹر اور یوٹیوب اکائونٹ ہیک ہونے کے بعد سائبر قوانین کو نہ صرف سخت بنانے کی ضرورت ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید اختیارات دینا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نئی قانون سازی کے بعد حکومت اور نجی کمپنیوں کے درمیان جامع معلومات کے تبادلے میں آسانی ہوگی۔