واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر اوباما نے چھوٹے کاروباری اداروں کی ترقی کے لئے چلنے والی مہم ”سمال بزنس سیٹر ڈے” میں حصہ لیتے ہوئے واشنگٹن کی ایک چھوٹی دکان کا رخ کیا۔
دکان پہنچنے پر وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر انکا استقبال کیا۔
ایک شخص نے صدر اوباما سے گوانتانامو جیل بند کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس پر کام کر رہے ہیں۔
ایک شخص نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ صدر جلد جیل بند کر دیں گے۔