امریکی سینیٹ میں شام پر حملے کی قرارداد موخر کر دی گئی، روس نے فوجی کارروائی سے بچنے کے لئے شام کو کیمیائی ہتھیار بین الا اقوامی معائنہ کاروں کے حوالے کرنے کی تجویز دے دی۔ امریکی سینیٹ کیاجلاس میں شام کیخلاف کارروائی پر بحث کی گئی جس میں حملے کیخلاف اورحق میں تقاریر کی گئیں۔
امریکی صدر اوباما آج شام کے معاملے پرپارٹی رہنماں کو اعتماد میں لیں گے۔ روسی وزیر خارجہ نے فوجی کارروائی سے بچنے کے لئے شام کو کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی ماہرین کے حوالے کرنے کی تجویز دی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شام کے مسئلے پر روسی ہم منصب کو فون کیا اور ان کی پیش کش پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاس کے ترجمان جے کارنی نے کہا ہے کہ روس کی تجویز کا بغور جائزہ لیں گے لیکن کانگریس سے شام پر کارروائی کی منظوری بھی حاصل کی جائے گی۔