واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے اپنے الوداعی دوروں کے تحت یونان کے بعد جرمنی کا رخ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر کی جرمنی آمد پر حفاظتی اقدامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں، برلن میں 5 ہزار پولیس افسران اوبابا کے زیر قیام ہوٹل کی حفاظت پر مامور ہیں جبکہ قریبی عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانے باز متعین ہیں۔
امریکی صدر نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے زیر قیادت ایک مختصر اجلاس میں شرکت کی جس مین برطانوی وزیراعظم تھریسا مے، فرانس کے صدر فرانسواں اولاند ،اطالوی وزیراعظم ماتیو رنزی اور ہسپانوی وزیراعظم ماریانو راہوئے نے شرکت کی۔
اجلاس میں شام کی صورتحال، داعش کے خلاف جنگ، پناہ گزینوں کے مسائل اور یوکرین کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جرمن ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپ روس کے معاملے میں صدر اوباما کے موقف کی حمایت کرتا ہے مگر نو منتخب صدر ٹرمپ کی اس بارے میں کیا حکمت عملی ہوگی فی الوقت کہنا مشکل ہو گا۔