واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما کے دفتر نے کیوبا میں گوانتانامو بے کے متنازع امریکی حراستی مرکز کو بند کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع نے اس وقت زیرِ حراست 91 افراد کو ان کے اپنے ممالک یا امریکی فوج کی جیل اور یا پھر عام شہریوں کے لیے بنی جیلوں میں منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔
تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ حراست میں رکھے جانے والے ان افراد کو امریکہ میں کہاں منتقل کیا جائے گا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ یہ مرکز ملکی سکیورٹی کو کمزور بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا وہ اس مسئلے کو آنے والے صدر کو منتقل نہیں کرنا چاہتے۔