واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے ایران ایٹمی معاہدہ حتمی منظوری کے لیے کانگریس کو بھجوادیا ہے۔
جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اگر کانگریس نے معاہدہ منظور کیا تو وہ خودکشی کرلیں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ، معاہدے کا مسودہ محکمہ خارجہ نے کانگریس کو روانہ کیا کانگریس کے پاس معاہدے کا جائزہ لینے کے بعد اسے منظور یا مسترد کرنے کے لیے 60 دنوں کا وقت ہے۔
معاہدے کی منظوری کے لیے اوباما انتظامیہ کانگریس کے زیادہ سے زیادہ ڈیموکریٹ ارکان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ری پبلکنز کی سخت مخالفت کا توڑ کیا جاسکے۔
ری پبلکن حلقے پہلے ہی معاہدے پر کڑی تنقید کر رہے ہیں اس سے قبل، صدر اوباما کہہ چکے ہیں کہ اگر کانگریس نے معاہدے کو مستردکیا تو وہ اسے ویٹو کردیں گے۔
دوسری جانب، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران سے عالمی طاقتوں کا ایٹمی معاہدہ ہر صورت روکیں گے۔اگر کانگریس نے معاہدے کی توثیق کی تو وہ خود کو جان سے مارلیں گے۔