واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے دو بھارتی نژاد امریکی شہریوں کو اہم عہدوں پر نامزد کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی حکنامے میں کہا گیا ہے کہ جو نودیو اوسیولا جوہری قومی بھارتی کھیل کمیشن کے چیئرمین جبکہ ڈیوین جے ہاریخ اوورسیز پرائیویٹ انوسٹمنٹ کمیشن کے بورڈ کے ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کئے جا رہے ہیں۔
جو نودیو امریکی محکمہ داخلہ میں بھارتی امور کیلئے اسسٹنٹ سیکرٹری کے سینیئر قونصلر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔