واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر اوباما کی محبت کی کہانی بہت جلد سلور اسکرین پر پیش کی جائیگی، صدر اوباما کی میشل اوباما سے ملاقات اور محبت پر مبنی ساوتھ سائیڈ ود یو کہانی ہے 1989 کی جب فرسٹ ایئر کے طالبعلم اوباما نے شکاگو میں خاتون اول سے محبت کا اظہار کیا۔
شادی کی درخواست پیش کی، فلم میں میشل اوباما کی جوانی کا کردار امریکی اداکارہ اور ماڈل ٹیکا سمپٹر نبھائیں گی جبکہ کہانی کے ہیرو اوباما کی تلاش ابھی جاری ہے۔