واشنگٹن(جیوڈیسک)ڈرون حملوں کیخلاف دنیا بھر میں نفرت بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف صدر اوباما نے براعظم افریقہ میں مالی کے لیے بھی ڈرون بیس قائم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
ڈرون حملوں کیخلاف دنیا بھر میں آواز بلند کی جا رہی ہے لیکن ان سب کے باوجود اب پاکستان ، یمن اور افغانستا ن کے بعد مالی کے لیے بھی ڈرون بیس قائم کیا جا رہا ہے۔یہ بات امریکی صدر باراک اوباما نے کانگرس کو لکھے گئے۔
ایک خط میں کہی،صدر اوباما کا کہنا تھا کہ مالی کے ہمسایہ ملک نائیجر میں ڈرون طیاروں کا اڈہ قائم کیا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے فرانس کی مدد کے لیے 100 فوجیوں پر مشتمل دستہ بھی مالی میں تعینات کیا ہے جس میں زیادہ تر فوجیوں کا تعلق فضائیہ سے ہے۔