سی ہاکس فال (جیوڈیسک) امریکہ کی ایک عدالت نے 2011ء میں صدر اوباما کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے 44 سالہ شخص کو سزائے موت سنا دی ہے۔
ایک امریکی اخبار کے مطابق امریکہ کے علاقے سی ہاکس فال کی عدالت نے چوالیس سالہ جیمز میک وے کو ایک 75 سالہ خاتون کے قتل اور امریکی صدر باراک اوبامہ کے قتل کا منصوبہ بنانے کی پاداش میں موت کی سزا سنا دی ہے۔ میک وے نے اعتراف جرم میں کہا تھا کہ اس نے 2011ء میں ایک 75 سالہ مائے بیلے سچین نامی خاتون کو قتل کرکے اس کو گاڑی صرف اس منصوبے کے تحت چوری کی تھی تا کہ وہ گاڑی میں واشنگٹن جا کر امریکی صدر کو قتل کر دے۔
بعد ازاں اسے ماڈیسن وسکوسن کے علاقے سے گرفتار کر لیا تھا۔ جنوبی ڈی کوٹا کی سپریم کورٹ میک وے کی سزا پر از خود نظر ثانی کرے گی۔