صدر اوباما کا 10 ہزار شامی تارکین وطن کو پناہ دینے کا حکم

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ کا کہنا ہے صدر اوباما نے انتظامیہ کو تارکین وطن کو پناہ دینے کے انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں کے کہا امریکا نے رواں مالی سال پندرہ سو تارکین وطن کو پناہ دی ہے۔

صدر نے حکم دیا ہے کہ اگلے برس یہ تعداد بڑھا کر دس ہزار کی جائے۔ امریکا ہر برس جنگ زدہ ممالک سے ستر ہزار تارکین وطن کو پناہ دیتا ہے لیکن ان میں شامیوں کی تعداد بہت کم ہے۔

وزیر خارجہ جان کیری نے کل صدر اوباما سے ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ امریکا شامی تارکین وطن کو پناہ دے گا۔