واشنگٹن (جیوڈیسک) کھلونے ایک فوجی بیس میں تقسیم کئے گئے۔ یہ کھلونے وائٹ ہاؤس کو عطیہ کئے گئے تھے اور میرین کور کی سالانہ ”ٹوائز فار ٹوٹس” مہم کے تحت بچوں میں تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر خاتون اول نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضرورت مند بچوں کو زیادہ سے زیادہ تحائف دیں۔
ٹوائز فار ٹوٹس مہم 1940 سے چلائی جا رہی ہے اور اب تک ساڑھے اکیس کروڑ بچوں میں سینتالیس کروڑ تحفے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔